مریم نواز نے کشمیر الیکشن میں دھاندلی کی ویڈیو شیئر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آزاد کشمیر کے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی ویڈیو کا سوشل میڈیا پر اشتراک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فارورڈ کہوٹہ کے علاقے شیخ سولی پرائمری سکول میں قائم پولنگ اسٹیشن میں مبینہ طور پر دھاندلی کی ویڈیو شیئر کردی ہے۔
مریم نواز نے ساتھ میں لکھا کہ یہ پولنگ عملے کی ویڈیو ہے جو پاکستان تحریک انصاف کے حق میں بیلٹ پر ٹھپے لگارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی کام برابر میں لڑکیوں کے سکول میں بنے پولنگ اسٹیشن پر بھی ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ ویڈیو فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے ایک اہلکار نے بنائی جو پولنگ عملے کو دھاندلی سے روک رہا تھا۔ ویڈیو میں ایف سی اہلکار جب پولنگ عملے کو دھاندلی سے روکتے ہوئے کہتا ہے کہ یہ غیر قانونی کام ہورہا ہے، یہ مناسب اور ٹھیک نہیں، اگر کسی نے ہم سے پوچھا کہ آپ کیا کررہے تھے تو ہم کیا جواب دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پر پولنگ عملہ اس سیکیورٹی اہلکار سے کہتا ہے کہ یہ آپ کا کام نہیں، یہ ہماری ذمہ داری ہے، آپ کا کام صرف سکیورٹی فراہم کرنا ہے۔ جس پر سیکیورٹی اہلکار کہتا ہے کہ ہم اس پر اپنے سینئر افسر سے بات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:فضل الرحمان کی تنظیم انصار اسلام پر پابندی لگانے کا عمل روک دیا گیا
Video of polling staff stamping ballots for PTI at Sheikh Soli primary school polling station, Forward Kahuta. Same was done at the girls school next door.
This video was made by a FC constable who was stopping them. pic.twitter.com/09VrVRrUCM
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 27, 2021