آزاد کشمیر ۔۔مخصوص نشستوں کے لیے الیکشن شیڈول کا اعلان

Jul 27, 2021 | 23:57:PM

(ما نیٹرنگ ڈیسک)آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے الیکشن شیڈول جاری کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق شیڈول میں کہا گیا ہے کہ 29 جولائی کو 9 سے 2 بجے تک ریٹرننگ آفیسر کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے، جبکہ 2 بجے کے بعد آر او کاغذات کی جانچ پڑتا ل کرے گا۔اسی طرح 30 جولائی کو 9 سے 12 بجے تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے پر اپیل کی جاسکے گی۔ایک روز بعد 31 جولائی کو 9 سے 12 بجے تک الیکشن کمیشن اپیلوں کی سماعت کر ے گا جبکہ اسی روز 1 سے 4 بجے تک آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن اپیل پر فیصلہ کرے گا۔ 

یکم اگست کو 12 بجے سے قبل امیدوار دستبردار ہو سکتے ہیں، 2 اگست کو 10 بجے سے 2 بجے تک مخصوص نشستوں پر پولنگ ہوگی۔مخصوص نشستوں میں 5 خواتین کے لیے ہیں، علماء مشائخ کے لیے 1 جبکہ اوورسیز پاکستانیز اور ٹیکنوکریٹ کے لیے ایک ایک نشست ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پا کستان کی 10سالہ ہانیہ نے ایشین ٹینس چیمپئن شپ کا ٹا ئٹل جیت لیا

مزیدخبریں