پرویزالہیٰ کا وزیر اعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھانے کے بعد بڑا فیصلہ

Jul 27, 2022 | 10:14:AM

 (24 نیوز) چوہدری پرویزالہیٰ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھانے کے بعد اسلام آباد میں ہی قیام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی آج تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ جس میں پرویزالٰہی پنجاب میں اسپیکر، کابینہ اور دیگر اہم تقرریوں کے لیے مشاورت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اہم سیاسی جماعت کی حکومت اور اپوزیشن کو بڑی پیشکش

ملاقات میں سیاسی اور عوامی مسائل پر ڈلیور کرنے کے لیے ٹاسک بھی طے کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی عمران خان سے ملاقات کے بعد آج دوپہر اسلام آباد سے واپس لاہور روانہ ہونگے۔

 قبل ازیں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چودھری پرویز الہٰی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

ایوان صدر کے اعلامیہ کے مطابق حلف برداری کی تقریب اسلام آباد کے ایوان صدر میں ہوئی۔ جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چودھری پرویز الہٰی سے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب میں مونس الہٰی، چودھری وجاہت حسین، موسیٰ الہٰی،  میاں محمود الرشید، زین قریشی، مرادراس، یاسمین راشد سمیت دیگر کئی افراد نے شرکت کی۔

واضح رہے گورنر پنجاب نے چودھری پرویز الہٰی سے حلف لینے سے انکار کر دیا تھا۔ جس کے بعد وہ خصوصی طیارے سے اسلام آباد پہنچے۔ مونس الہٰی نے وہاں ان کا استقبال کیا تھا۔

 یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق گورنر پنجاب کے انکار پر صدر مملکت کو حلف لینے کا پابند کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں