سپیکر پنجاب اسمبلی کون ہوگا؟ جوڑ توڑ کا آغاز ہوگیا

Jul 27, 2022 | 10:15:AM
سپیکر، پنجاب اسمبلی ،کون ،جوڑ توڑ ،آغاز
کیپشن: پنجاب اسمبلی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی کون ہوگا؟ یہ سوال ہر کسی کے ذہن میں گردش کررہا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے اہم عہدے پر کس کو براجمان کیا جائے گا؟ ق لیگ اور پی ٹی آئی میں جوڑ توڑ کا آغاز ہوگیا ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بہت سے بڑے نام اس دوڑ میں شامل ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے کے خواہاں ہیں۔ اس کے علاوہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی بھی میدان میں اتر آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کی پگ پرویزالہٰی کے سر، وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سبطین خان اور میاں محمود الرشید بھی اس دوڑ میں شامل ہیں جبکہ میاں اسلم اقبال کا نام بھی زیرغور ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی سپیکر کے لیے واثق قیوم اور ملک تیمور کے نام سامنے آرہے ہیں۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے نام کی حتمی منظوری چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان دیں گے۔