(24 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کے حملے پھر تیز ہو گئے، مزید 4 افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 191 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 16ہزار 704 کوویڈ کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے620 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی، مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سے متجاوز ہو گئی۔
گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح ساڑھے 3 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی۔