پنجاب کابینہ میں کون کون شامل ؟ بڑے نام سامنے آگئے

Jul 27, 2022 | 10:49:AM

(24 نیوز) پنجاب میں پہلے مرحلے میں 25 رکنی کابینہ حلف اٹھائے گی۔ بڑے نام سامنے آگئے۔

 کابینہ کیلئے راجہ بشارت، سبطین خان، عثمان بزدار کے نام زیر غور ہیں۔ یاسمین راشد، حافظ عمار یاسر، شہاب الدین سیہڑ کے نام بھی زیر غور ہیں۔ غضنفر عباس چھینہ، تیمور بھٹی اور فیصل چیمہ کے نام شامل ہیں۔

 پنجاب کابینہ کے لئے رفاقت گیلانی، مراد راس، ہاشم جواں بخت کے نام بھی زیر غور ہیں۔ چودھری ظہیر الدین، علی افضل ساہی، زین قریشی، اسلم اقبال، رانا شہباز کے نام شامل ہیں۔ سیف الدین کھوسہ، راجہ ہمایوں یاسر، راشد حفیظ کے نام زیر غور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پرویزالہیٰ کا وزیر اعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھانے کے بعد بڑا فیصلہ

 دوسری جانب چوہدری پرویزالہیٰ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھانے کے بعد اسلام آباد میں ہی قیام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی آج تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ جس میں پرویزالٰہی پنجاب میں اسپیکر، کابینہ اور دیگر اہم تقرریوں کے لیے مشاورت کریں گے۔

ملاقات میں سیاسی اور عوامی مسائل پر ڈلیور کرنے کے لیے ٹاسک بھی طے کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی عمران خان سے ملاقات کے بعد آج دوپہر اسلام آباد سے واپس لاہور روانہ ہونگے۔

مزیدخبریں