امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، بری خبر

Jul 27, 2022 | 10:54:AM

(24نیوز) امریکی ڈالر بےلگام ہوچکا ہے۔ پاکستانی روپے کی بدترین گراوٹ جاری ہے۔ امریکی ڈالر کے سامنے پاکستانی کرنسی گھٹنے ٹیک چکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 7 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔ جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 232.93 پیسے سے بڑھ کر 236 روپے ہوگئی۔ اس کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی بری خبر آگئی ہے۔ جہاں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اوپن مارکیٹ میں 4 روپے کے مزید اضافے سے 240 روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ہے۔  اب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 2 پیسے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 236 روپے 2 پیسے ہوگئی ہے۔ 

معاشی ماہرین نے عندیہ دیا ہے کہ جس تیزی سے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس سے ایک مہنگائی کا بڑا طوفان آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مونس الہٰی کا اگلا ہدف کیا ہوگا؟ نیا پینڈوراباکس کھل گیا

یاد رہے کہ پاکستان میں مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت کے قیام کے بعد ڈالر کی قدر میں 54روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ملکی قرضوں کے بوجھ میں 6500 ارب روپےسے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے۔ 

مزیدخبریں