(ویب ڈیسک) میراپاکستان میرا گھر سکیم کے متاثرین کے لیے اچھی خبریہ ہےکہ حکومت نے بینکوں کو ہدایت جاری کی ہے۔ جس کے مطابق سکیم میں منظور شدہ درخواستوں پر ہاؤسنگ فنانس جاری کیا جائے گا۔ یہ قرض ان درخواست گزاروں کو بھی دیا جائے گا۔ جن کی درخواستیں بینکوں میں منظوری کے مراحل تقریبا طے کرچکی ہیں۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت پاکستان نے بینکوں، ڈیویلپمنٹ اسٹی ٹیوشنز اور مائیکروفنانس بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 30 جون 2022 تک مںظور شدہ درخواستوں پر سکیم کی موجودہ شرائط کے مطابق قرضوں کا اجرا کریں۔ اس کے علاوہ سکیم کے ٹیئر2 اور ٹیئر 3 کے تحت فنانسنگ پر شرح سود میں بھی کمی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، بری خبر
یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت نے میراپاکستان میرا گھر سکیم کے تحت قرضوں کے اجرا پر عارضی پابندی عائد کردی تھی۔ جس کا مقصد موجودہ معاشی صورتحال میں فنڈنگ کے قواعدوضوابط کا جائزہ لینا تھا۔