ن لیگ کتنے گروپس میں تقسیم ہونے جا رہی ہے ؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ ن لیگ 2 واضح گروپوں میں تقسیم ہونے جا رہی ہے، ایک اقدار میں چمٹے رہنے اور دوسرا الیکشن میں جانے کا حامی ہے۔
2 ووٹوں کی حکومت کے لیے نیا الیکشن ہی واحد راستہ رہ گیا ہے۔لوگ مسائل میں مر رہے ہیں اور حکومت میڈیا میڈیا کھیل رہی ہے۔حکومت سپریم کورٹ کے بارے میں دھمکیاں اور نازیبا زبان استعمال کر رہی ہے۔آپ کو اثاثے بیچنے کی پڑی ہے جبکہ سٹاک ایکسچینج کریش ہو رہی ہے اور ڈالر 250 کا ہونے جارہا ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 27, 2022
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 2 ووٹوں کی حکومت کے لیے نیا الیکشن ہی واحد راستہ رہ گیا ہے، لوگ مسائل میں مر رہے ہیں اور حکومت میڈیا میڈیا کھیل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب کابینہ میں کون کون شامل ؟ بڑے نام سامنے آگئے
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت سپریم کورٹ کے بارے میں دھمکیاں اور نازیبا زبان استعمال کر رہی ہے، آپ کو اثاثے بیچنے کی پڑی ہے جبکہ سٹاک ایکسچینج کریش ہو رہی ہے اور ڈالر 250 کا ہونے جا رہا ہے۔
اقتدار حمزہ کا ختم ہوا ہے اور مشتعل فضل الرحمن ہو رہے ہے۔ن لیگ2 واضح گروپوں میں تقسیم ہونے جارہی ہے،ایک اقدار میں چمٹے رہنے اور دوسرا الیکشن میں جانے کا حامی ہے۔PDMکا سربراہی اجلاس شرمندگی کا انبار ہوگا۔بجلی 7روپے فی یونٹ اور مہنگی کر دی ہے۔گھی اور پیٹرول مزید مہنگا ہونے جارہا ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 27, 2022
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ اقتدار حمزہ کا ختم ہوا ہے اور مشتعل فضل الرحمن ہو رہے ہیں، پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس شرمندگی کا انبار ہوگا، بجلی 7 روپے فی یونٹ اور مہنگی کر دی ہے، گھی اور پیٹرول مزید مہنگا ہونے جا رہا ہے۔