نئی تحقیق نے لمبی زندگی حاصل کرنے کا سستا راز بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ہر فرد کی خواہش ہوتی ہے کہ صحت مند اور توانا زندگی گزارے۔ لیکن آج کل کے اس دور میں ایسا کیسے ممکن ہوسکتا ہے؟ تاہم اب ایک تحقیق نے انتہائی اہم رازوں سے پردہ اٹھایا ہے۔ نئی تحقیق کے مطابق اگر آپ کو لمبی اور صحتمند زندگی گزارنی ہے تو آپ کو ہفتہ وار بہترین ایکسرسائز کی ضرورت ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق بالغ افراد کو ہفتے میں کم از کم 150 سے 300 منٹ تک جسمانی مشقت جبکہ 75 سے 150 منٹ تک ہلکی پھلکی ایکسرسائز کرنی چاہیے۔ ایسے افراد جو اس سے زیادہ مشقت کرتے ہیں وہ لمبی عمر پاتے ہیں اور جو نہیں کرتے ان کی عمر کم ہوتی ہے۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن جرنل سرکولیشن میں ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے۔ جس میں ریسرچرز نے 1 لاکھ 16 ہزار افراد پر تحقیق کی ہے۔ شرکا سے پوچھا گیا کہ وہ گزشتہ 30 سال سے اپنے فارغ اوقات میں کیا کر رہے ہیں۔
ریسرچر نے تحقیق میں ایکسرسائز اور اموات کا جائزہ لیا ہے۔ ٹی ایچ چان سکول آف پبلک ہیلتھ کے نٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں ریسرچ ایسوسی ایٹ ڈونگ ہون لی اس تحقیق کے بانی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جو ہفتے میں 300 سے 600 منٹ تک جسمانی مشقت کرتے تھے اور 150 سے 300 منٹ تک ہلکی پھلکی مشقت کرتے تھے۔ ان میں جلدی موت کی شرح حریت انگیز طور پر کم تھی۔
یہ بھی پڑھیں: غریب عوام کے لیے بری خبر، ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ایسے افراد جو اپنے فارغ اوقات میں بتائی گئی جسمانی مشقت کرتے تھے ان میں خطرناک بیماریوں کی شرح بھی کم رہی۔ ان افراد کی صحت کا ریسرچ کے دوران 4 مرتبہ جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے ان سرگرمیوں کی مثال دیتے ہوئے اپنے گھر کےلان میں چہل قدمی یا ڈبل ٹینس کھیلنے کو ماڈریٹ سرگرمیوں میں شمار کیا ہے جبکہ ہائیکنگ، جاگنگ یا فٹبال کو ہلکی پھلکی سرگرمی قرار دیا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج عالمی ادارہ صحت کی موجودہ جسمانی سرگرمیوں کی گائیڈ لائنز کو سپورٹ فراہم کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی صحتمند لمبی زندگی گزارنے میں بھی مدد فراہم کرے گی۔
کس طرح کچھ زیادہ ایکسرسائز کی جاسکتی ہے؟
ایک ہفتہ میں 10 گھنٹے یا اس سے زیادہ مشقت کرنا مشکل کام لگتا ہے اور اکثر لوگ کہتے ہیں کہ اتنا وقت اپنی ذمہ داریوں میں سے نکالنا ممکن نہیں۔ جی ہاں ایسا صرف مشقت اور کوشش سے ہی ممکن ہے۔ لیکن تحقیق میں ایسے بہترین راستے بھی بتائے گئے ہیں۔ جن کی مدد سے آپ روزمرہ زندگی میں ایکسرسائز کی عادت اپنا سکتے ہیں۔
دسمبر 2021 میں شائع ہونے والی ایک میگا سٹڈی سے ظاہر ہوتا ہے کہ بہترین ایکسرسائز پروگرام بہترین منصوبہ بندی سے منسلک ہے۔ جس میں ایکسرسائز کا وقت یاد رکھنا اور روزمرہ معمول میں باقاعدگی لانے پر منحصر ہے۔ کیٹی ملکمین، دی جیمز جی دینان پروفیسز ان وارتھن سوکل آف یونیورسٹی آف پینسلوانیا کا کہنا ہے کہ اگر آپ صحتمند زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو انتہائی سادہ عادات اپنا کر بہترین ایکسرسائز کی جاسکتی ہے۔ گزشتہ سال کی تحقیق کے مطابق آپ کو ایک دم زیادہ ایکسرسائز کرنے کی ضرورت نہیں۔ صرف روزانہ 11 منٹ ایکسرسائز کرکے اپنے زندگی میں نمایاں تبدیلی محسوس کرسکتے ہیں۔
تحقیق میں کہا گیا ہے کہ روزانہ واک کرنا، باڈی ویٹ ایکسرسائز تین منٹ کرنا، یوگا یا تین اپ بیٹ گانوں پر ڈانس کرنا آپ کو چست اور توانا بنا سکتا ہے۔