(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلادیش نے عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) سے ساڑھے 4 ارب ڈالر قرض مانگ لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 11 مہینوں میں 17.20 ارب ڈالر رہا اور بنگلا دیش نے بیرونی ادائیگیوں اوربجٹ سپورٹ کیلئے آئی ایم ایف سے قرض مانگا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایک ارب 50 کروڑڈالرقرض پرسود نہیں ہوگا جبکہ 3 ارب ڈالر پر 2 فیصد سود ہوگا,دسمبرمیں سٹاف لیول معاہدہ ہوگا اور جنوری میں معاہدہ بورڈ کی منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا۔