(ویب ڈیسک)معروف ٹی وی اینکر اور سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی بیوہ دانیہ شاہ کیخلاف سماجی تنظیم کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔
ایف آئی اے اور دیگر حکام عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی۔
خیال رہے کہ سماجی تنظیم نے دانیا شاہ کے خلاف درخواست دائر کررکھی ہے۔ درخواست گزار کے مطابق دانیہ شاہ نے اپنے شوہر عامر لیاقت کی بیہودہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کیں، جو عامر لیاقت کے انتقال کی وجہ بنیں، دانیہ نے پوری دنیا میں پاکستان کی عورتوں کی عزت مجروح کی ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ دانیہ شاہ کی حرکت کی وجہ سے پاکستانی خواتین کے سر شرم سے جھک گئے۔ معمولی تنازع پر اپنے شوہر کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کی سزا دانیہ کو ملنی چاہیے۔
دوسری جانب عامر لیاقت کے اہل خانہ نے دانیہ شاہ کیخلاف ایف آئی اے سے رجوع کرلیا ۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور اہم شخصیت کا استعفیٰ آ گیا