(ویب ڈیسک) نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے منصب سنبھالنے کے بعد اسلام آباد میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے حمایت پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی پرویز الہٰی کو نیا عہدہ ملنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں بھی شراکت داری قائم رکھنے پر اتفاق کیا۔ دوران ملاقات کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے اہم مشاورت ہوئی۔