پنجاب میں حکومت کی تبدیلی: استعفوں کی لائںیں لگ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے معاملے پر اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سردار رفاقت علی ڈوگر سمیت 15 سے زائد لاء افسران عہدوں سے مستفعی ہوگئے۔
لاء افسران نے اہنے استفعے گورنر پنجاب کو ارسال کر دیئے۔ مسفعی ہونے والے لاء افسران میں رائے اختر سیلمان، شرافت خان، شہزاد اسماعیل، امجد چٹھہ، فرہاد ترمذی سمیت دیگر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گورنر راج کی دھمکی: پاکستان تحریک انصاف کا بڑا ردعمل آگیا
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کو ہٹانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری، الیکشن کمیشن ودیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ وزیراعظم کیخلاف منی لانڈرنگ کیسز زیر سماعت ہیں، شہباز شریف اور کابینہ نے لندن دورے میں اشتہاریوں سے ملاقات کی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ شہباز شریف نے دورہ ترکی میں اشتہاری سلمان شہباز کو شریک کیا، استدعا ہے کہ عدالت ملک میں نگران وزیر اعظم تعینات کرنے کا حکم جاری کرے۔