پی ٹی آئی کا مرکزی رہنما گرفتار

Jul 27, 2022 | 15:27:PM
حلیم عادل شیخ ،پی ٹی آئی،کراچی،اینٹی کرپشن،گرفتار
کیپشن: سندھ حکومت انتقامی کاروائیوں میں اندھی ہوچکی ہے: ترجمان/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو اینٹی کرپشن جامشورو نے گرفتار کرلیا۔

ترجمان صدام کے مطابق حلیم عادل شیخ اینٹی کرپشن جامشورو میں دائر مقدمے کے حوالے سے پیش ہوئے تھے۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اینٹی کرپشن جامشورو میں اپنے مقدمے کی سماعت پر پہنچے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ بار بول پڑی

 اینٹی کرپشن ڈائریکٹر ذیشان میمن کی جانب سے حلیم عادل شیخ کو گرفتار کیا گیا، حلیم عادل شیخ کو نامعلوم جگہ پر منتقل کیا جارہا ہے، اینٹی کرپشن حکام اور مقامی پولیس تفصیلات فراہم نہیں کر رہی ہے۔

 ترجمان صدام کے مطابق سندھ حکومت انتقامی کاروائیوں میں اندھی ہوچکی ہے۔