عمران خان جو بھی پالیسی دیں گے اس پر عمل ہوگا:پرویز الہٰی

Jul 27, 2022 | 15:48:PM

 (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰٰ پنجاب  چودھری پرویز الہیٰ  نے کہا کہ عمران خان اسمبلی توڑنے کا کہیں تو ایک منٹ بھی نہیں لگاؤں گا، ہم نے کسی سے زیادتی نہیں کی۔عمران خان جو بھی پالیسی دیں گے اس پر عمل ہوگا۔

چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کی پالیسی اور ویژن کو آگے لے کر جاؤں گا۔آصف زرداری سے ملاقات ہوئی نہ کرنی ہے۔چودھری شجاعت صاحب نے پتا نہیں میرے ساتھ ایسا کیوں کیا، پتہ نہیں چودھری شجاعت کو  ایسی کون سی بچوں کی مجبوری تھی۔بچے تو کہتے رہتے ہیں کہ مجھے یہ لے دو، مجھے وہ کھلونا لینا ہے،عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے بہتر فیصلے کئے جائیں گے۔

خیال رہے کہ کچھ  اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں عمران خان نے چودھری پرویزالٰہی کو وزارتِ اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی، جبکہ چودھری پرویزالٰہی نے عمران خان کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیںڈپٹی اسپیکر دوست مزاری مشکل میں پھنس گئے

مزیدخبریں