بڑی خبر،نیا اسپیکر پنجاب اسمبلی کون ہوگا ؟ تہلکہ خیز فیصلہ آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے رہنما سبطین خان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما سبطین خان کو اسپیکر بنانے کا فیصلہ عمران خان اور پرویزالہٰی کی ملاقات میں ہوا،ملاقات میں عمران خان نے پرویزالٰہی کو وزارتِ اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی جس پر چودھری پرویزالٰہی نے عمران خان کے اعتماد کے اظہار کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور پنجاب میں پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف بلاجواز مقدمات درج کرنے والے افسروں اور بیورو کریسی میں تقرر تبادلوں کے حوالے تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری مشکل میں پھنس گئے
واضح رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لئے بھی مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا تھا، جن میں میاں محمود الرشید، اسلم اقبال، زین قریشی اور عثمان بزدار کے نام شامل تھے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پرویزالہٰی اسپیکر پنجاب اسمبلی تھے۔