چودھری شجاعت حسین کا بڑا بیان آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) چودھری شجاعت حیسن نے کہا ہے کہ عام آدمی مہنگائی سے پریشان ہے جس کیلئے تمام جماعتیں مل بیٹھ کر حل نکالیں، سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات نہیں بھولنا چاہتیں نہ بھولیں لیکن اس کو پینڈنگ ضرور کریں۔
سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پہلی مرتبہ پاکستان میں اتنا بڑا کرائسس آیا کہ ملکی معیشت برے طریقے سے متاثر ہوئی، پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے سارے لوگ سمجھ رہے ہیں کہ اس کی سیاسی وجوہات ہیں، سیاسی وجوہات ضرور ہوں گی لیکن غریب آدمی کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ سیاست کھیل رہے ہیں یا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان جو بھی پالیسی دیں گے اس پر عمل ہوگا:پرویز الہٰی
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ عام آدمی مہنگائی سے پریشان ہے جس کیلئے تمام جماعتیں مل بیٹھ کر حل نکالیں، سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات نہیں بھولنا چاہتیں نہ بھولیں لیکن اس کو پینڈنگ ضرور کریں۔
انہوں نے کہا کہ تمام اختیار رکھنے والے لوگ ایک ایجنڈے یعنی معیشت کے حل کیلئے سوچ بچار اور عملی طور پر حل کرنے پر غور کریں، موجودہ حالات میں ورکنگ ریلیشن شپ ہونی چاہئے تاکہ ملک کے معاملات بغیر کسی رکاوٹ کے چل سکیں اور تعصب کا شکار نہ ہوں۔