عمران خان کا وفاق کیخلاف جارحانہ حکمت عملی تیز کرنے کافیصلہ 

Jul 27, 2022 | 17:58:PM
تحریک انصاف، چیئرمین، عمران خان، پنجاب کے عوام، مینڈیٹ، وفاق کی طرف بڑھیں گے،
کیپشن: عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہناہے کہ پنجاب کی عوام کے مینڈیٹ کو لیکر وفاق کی طرف بڑھیں گے، چوروں کے ٹولے نے ملک کو تباہ کر دیا،عوام جاگ چکی ہے، کسی کے بہکاوے میں نہیں آے گی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا،کپتان نے امپورٹڈ حکومت کیخلاف جارحانہ حکمت عملی کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہناہے کہ عمران خان کا اگلا ہدف وفاقی حکومت ہو گی، عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو اہم ہدایات جاری کر دی، ذرائع کا مزید کہناہے کہ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے مختلف امور پر تجاویز بھی لیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماو¿ں کو عام انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت کی۔
عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کی عوام کے مینڈیٹ کو لیکر وفاق کی طرف بڑھے گے، چوروں کے ٹولے نے ملک کو تباہ کر دیا،عوام جاگ چکی ہے، کسی کے بہکاؤے میں نہیں آے گی،چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہناتھا کہ قوم کو پتہ چل چکا ہے کہ کون جھوٹا ہے اور کون سچا، سپریم کورٹ نے آئین و قانون کی مطابق سچ کا ساتھ دیا، آج قوم کو آئندہ کے لائحہ عمل سے خود آگاہ کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: چودھری شجاعت حسین کا بڑا بیان آگیا