سپیکر پنجاب اسمبلی کون؟ ن لیگ کی جانب سے مجوزہ 3 نام سامنے آگئے

Jul 27, 2022 | 18:40:PM

(24 نیوز)چودھری پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی کا عہدہ خالی ہونے پر مسلم لیگ (ن)نے مختلف ناموں پر غور شروع کردیاہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے نئے سپیکر کے انتخاب کے معاملے پر مسلم لیگ ن پنجاب کی صوبائی پارلیمان ایڈوائزری کمیٹی اور اتحادیوں کا مشترکہ اجلاس جاری ہے، اجلاس سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاو¿ن میں جاری ہے جس میں سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے مجوزہ ناموں پر مشاورت جاری کی جاری ہے۔
ایڈوائزری کمیٹی کی جانب سے رانا محمد اقبال، سردار اویس لغاری اور ملک ندیم کامران کے نام پیش کئے گئے لیکن جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سردار اویس لغاری سپیکر شپ کے عہدے کیلئے فیورٹ قرار دیئے جا رہے ہیں تاہم سپیکر شپ کیلئے حتمی نام کی منظوری پارٹی قیادت دے گی۔
ایڈوائزری کمیٹی اجلاس میں ڈپٹی سپیکرکیخلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام بنانے کیلئے بھی حکمت عملی طے کی جا رہی ہے، دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں ن لیگ نیا امیدوار اتحادیوں کی مشاورت سے فائنل کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا وفاق کیخلاف جارحانہ حکمت عملی تیز کرنے کافیصلہ

مزیدخبریں