مولانا فضل الرحمان کا ایک ہفتے میں پنجاب حکومت ختم کرنے کا اعلان 

Jul 27, 2022 | 23:32:PM
مولانا فضل الرحمان، اعلان، پنجاب حکومت، ایک ہفتے، ختم کریں گے،
کیپشن: مولانا فضل الرحمان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب حکومت ایک ہفتے میں ختم کریں گے۔
سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اپنی پوری سیاست کی فکرو، ہم نے تمہاری حکومت کو زمین بوس کردیا، اب پنجاب حکومت کی خیر مناو¿ جو چند دن کی مہمان ہے۔
مولانا فضل الرحمان کاکہناتھا کہ تم نے امریکہ ، این جی اوزاور اداروں کی سپورٹ پر سیاست کی ہے ، آپ کا گھر بھی امریکی قونصلیٹ سے چلا اور بنا ،پی ٹی آئی جیسی سیاست پر لعنت بھیجتا ہے۔
سربراہ پی ڈی ایم نے کہاکہ ہم اس سیاست کو دفن کردیں گے، اس سیاست کو چلنے نہیں دینگے ،ہم عمران خان کے بوگس بیانیہ کو زمین بوس کرچکے ہیں اور یہ جنگ جیت چکے ہیں ،تم حادثات کے ذریعے اپنی سیاست چمکانہ چاہتے ہو اب ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
ان کا کہناتھا کہ اگر قانون میں کہیں سقم ہے تو اس پر قانون سازی ہونی چاہیے، سپیکر قومی اسمبلی کو کہا ہے کہ تحقیقات کرکے استعفوں کو قبول کریں ،یہ سپیکر قومی اسمبلی کی صوابدید ہے کہ وہ کب استعفے منظور کرتے ہیں ۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ہمیں ادارے سے کوئی گلہ نہیں البتہ اٹک پار سے شکوہ ضرور ہے، اپنی حکومت سے میری شکایت ہے، فارن فنڈنگ ، مالم جبہ، ہیلی کاپٹر کیس، بی آر ٹی، کیوں ان کیسز کا فیصلہ کیوں نہیں ہورہا، اس حوالے سے عوامی رائے عامہ ہموار کرنے کی ضرورت ہے۔
سربراہ پی ڈی ایم نے کہاکہ ق لیگ کے حوالے سے چیمہ صاحب یا زرداری صاحب کی گفتگو بارے کوئی علم نہیں ہے ،میں نے چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ ملاقات کی ہے ان کے ساتھ مختلف ایشوز پر مشاورت ہوئی ہے،ان کا کہناتھا کہ ہم پہلے کی طرح اب بھی عمران خان کے بیانیہ کو ناکام بنائینگے ،کبھی کہتے ہیں امریکی مراسلہ آیا، جھوٹ ثابت ہوا ،کبھی کہتا ہے کہ مجھے کوئی قتل کرنا چاہتا ہے آپ کو کوئی کیوں قتل کرے گا ، سب جھوٹ پھیلا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دوست محمد مزاری کا استعفیٰ کے حوالے سے اہم بیان