(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زُلفی بخاری کی اسلام آباد رہائشگاہ پر سی ڈی اے نے چھاپا مارنے کے بعد گھر سیل کردیا ہے۔ زلفی بخاری کے گھر چھاپہ اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کے 40 سے زائد اہلکاروں نے مارا۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ’انتہائی گھٹیا حرکت کرتے ہوئے پولیس، سی ڈی اے اور نامعلوم افراد نے اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی موجودگی میں میرے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر سیل کر دیا۔‘
اُن کا مزید کہنا ہے کہ ’چھاپے کے وقت میرے ملازمین اور پالتو جانوروں کو سڑک پر پھینک دیا گیا‘۔
مزید پڑھیں: قرآن پاک کی بے حرمتی: بحرین میں شدید احتجاج، سویڈن کے ناظم الامور طلب
پی ٹی آئی رہنما نے سوال اٹھایا کہ ’اتنا گرنے کے بعد کہ خالی نجی پراپرٹیز پر حملے کیے جائیں ریاست نام کی کیا چیز رہ گئی۔