واجبات کی عدم ادائیگی، پی آئی اے کےبینک اکاؤنٹس منجمد

Jul 27, 2023 | 10:25:AM
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے ہیں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے پر کئی ماہ کے ٹیکسز پر مبنی 2 ارب سے زائد کے واجبات ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے 53 اکاؤنٹس منجمد کئے گئے تھے بعدازاں انتظامیہ کی جانب سے واجبات کی جلد ادائیگی کی یقین دہانی پر اکاؤنٹس بحال کئے گئے تھے۔

دوسری جانب پی ایس او نے قومی ایئر لائن کی 3 پروازوں کو فیول کی فراہمی سے بھی انکار کر دیا ہے۔فیول نہ ملنے کے باعث اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی کے309، کراچی تا ملتان کی پی کے 330 اور ملتان سے جدہ کی پرواز پی کے739 متاثر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت ورلڈ کپ میچ سے قبل ہی ریکارڈ بننے لگے

ترجمان پی آئی اے نے ایف بی آر کی جانب سے بینک اکاؤنٹس منجمد کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکاؤنٹس کی بحالی کیلئے ایف بی آر سے رابطے جاری ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ اکاؤنٹس بندش کے باوجود فضائی آپریشن جاری ہے۔