سموگ تدارک کیس، سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کو کام سے روک دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (سی بی ڈی )کوتا حکم ثانی کام کرنےسے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے بارش کےدوران سی بی ڈی کےانڈرپاسزکےنیچےپانی جمع ہونےپربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کوتا حکم ثانی کام کرنےسے روک دیا۔
جسٹس شاہد کریم نے سماعت کے دوران کہا کہ عدالت سی بی ڈی منصوبےکی تحقیقات کیلئےکمیٹی تشکیل دیگی ، کمیٹی موقع کاجائزہ لیکررپورٹ پیش کرےگی،پھردیکھیں گے،پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ جنرل شیبا قیصر پیش ہوئے، ایل ڈی اے ، محکمہ ماحولیات ،ٹریفک پولیس و دیگر محکموں کے نمائندے بھی عدالت پیش ہوئے۔
ممبران ماحولیاتی کمیشن نےعدالتی احکامات پرعملدرآمد سے متعلق رپورٹ پیش کی،سی بی ڈی کےوکیل شاذب مسعودنےانڈرپاسزمنصوبے بارےتحقیقاتی رپورٹ پیش کی،عدالت نے سی بی ڈی کی حکومتی تحقیقاتی رپورٹ پرعدم اطمینان کااظہار کیا اور پوچھا کہ حکومت کسطرح کی رپورٹس بنا رہی ہے؟ سب کے بارے میں کچھ لکھا ہے ، سی ای او جو ذمہ دار ہے اسکےبارے کچھ نہیں لکھا؟
وکیل سی بی ڈی شاذب مسعود نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے انکوائری کمیٹی بنانی ہے ، جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ سب سے پہلے کس کا نام آنا چاہے ، جس کا نام ہونا چائے وہ نہیں ہے ، گلبرگ کے جتنے ایریا میں پانی گیا ہے اسکی نشاندہی کریں ، فی الحال کام بند کردیں کمیٹی بناتا ہوں ، فی الحال وہاں سارے کام روک دیں ، سی بی ڈی کے وکیل نے فاضل جج سے استدعاکی کہ آپ کمیٹی بنادیں ،کام نہ روکیں ۔
The world is moving fast, but the development progress at #CBD Punjab Boulevard is moving faster.
— Central Business District Punjab (@CBDPunjab) March 3, 2023
Come to witness the #CBDPunjab Boulevard #construction's rapid development as it moves closer to setting the stage for a new era of progress and development. #Development #Update pic.twitter.com/24oucj2fTu
عدالت نے قرار دیا کہ انڈرپاسزکےمعاملےپرروزنہ اخراجات بڑھ جاتےہیں لیکن پانی توکھڑارہتاہے،ایل ڈی اے انڈر پاسز بناتا ہے وہاں تو پانی اکٹھا نہیں ہوتا ، سی بی ڈی نےایک ہی انڈرپاس بنایاہےتو لوگوں کےگھروں میں پانی چلاگیا، یہ عوامی پیسہ ہے، اس کو کس طرح استعمال کیا جارہا ہے؟،دوران سماعت پنجاب حکومت کی خاتون وکیل خاموش کھڑی رہی،عدالت نے کیس کی مزید سماعت ستمبر تک ملتوی کردی۔