اکبر بگٹی قتل کیس, پرویز مشرف کی ضمانتی مچلکے واپس لینے کی درخواست مسترد

Jul 27, 2023 | 12:00:PM

(امانت گشکوری)سپریم کورٹ نے سابق صدر  پرویز مشرف کی جانب سے اکبر بگٹی قتل کیس میں ضمانتی مچلکے واپس لینے کی درخواست مسترد کر دی  ۔

تفصیلات کے مطابق میں پرویز مشرف کی اکبر بگٹی قتل کیس میں ضمانتی مچلکوں کی واپسی کیلئے درخواست پر  جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے  سماعت کی ، سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی درخواست عدم پیروی پر مسترد کر دی۔ 

واضح رہے کہ اکبر بگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف نے 10،10لاکھ روپے کے 2مچلکے جمع کرائے تھے ،جنوری 2017میں انسداد دہشتگردی عدالت نے پرویز مشرف اور سابق وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤ سمیت دیگر ملزمان کو بری کردیا تھا،سابق صدر نے بریت کے بعد ضمانتی مچلکے واپس لینے کیلئے درخواست دائر کی تھی  ، 5 فروری کو دبئی میں انتقال کے بعد پرویز مشرف کی درخواست پر 21 جولائی کو نظر سانی کی گئی اور اسے سماعت کیلئے مقرر کر لیا گیا۔ 

آج سماعت میں ایڈوکیٹ روبینہ بٹ بلوچستان حکومت کی جانب سے پیش ہوئیں، جبکہ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے  کیس کی سماعت کی اور پرویز مشرف کی درخواست عدم پیروی پر مسترد کر دی۔

 مزید پڑھیں:طوفانی بارشیں، جل تھل ایک،ندی نالوں میں طغیانی،نشیبی علاقے زیر آب

مزیدخبریں