اگر آپ دن میں 3 انڈے کھانا شروع کردیں تو اُس سے کیا ہوگا؟

Jul 27, 2023 | 13:15:PM

(ویب ڈیسک) لوگ انڈے کے بارے میں بدترین باتیں کہتے ہیں جکہ صحت مند مرغی کے انڈوں کو غذا میں شامل کرنا بے حد ضروری ہے کیونکہ اس میں پروٹین بھرپور ہوتا ہے اور پھر یہ آپ کے جسم کو صحت مند رکھنے کے لیے درکار ہوتے ہیں۔

درحقیقت آپ دن میں کسی بھی وقت انڈے کھا سکتے ہیں، ایک بڑے  ابلے ہوئے انڈے میں وٹامن اے، فولیٹ، وٹامن بی 5، وٹامن بی 12، وٹامن بی2، فاسفورس، سیلینیم اور وٹامن ڈی، ای، کے، بی6، زنک اور کیلشیم کی اچھی مقدار ہوتی ہے۔

آئیے جانتے ہیں کہ ایک دن میں تین انڈے یا دو انڈے کھانے سے آپ کے جسم پر کیا اثرات پڑسکتے ہیں۔

1) یہ آپ کے جسم میں HDL (ہائی ڈینسیٹی لیپو پروٹین) جو ایک قسم کا اچھا کولیسٹرول ہوتا ہے جو جسم کو درکار ہوتا ہے، اس میں اضافہ کرتا ہے اور برے کولیسٹرول کو جسم سے خارج کردیتا ہے۔

2) انڈے انسان میں دل کی بیماریاں نہیں ہونے دیتے، کیونکہ کولیسٹرول کے جسم سے خارج ہونے کے بعد آپ دل کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں، ایک تحقیق کے مطابق خراب کولیسٹرول کا تعلق عام طور پر دل کی خراب صحت سے ہوتا ہے۔ یہ آپ کو دل کی بیماری کا شکار بناتا ہے۔ انڈوں میں سیلینیم کے لیے RDI ہوتا ہے جو کہ ایک طاقتور اینٹی سوزش ہے۔

مزید تحقیق کے مطابق خوراک میں سیلینیم شامل کرنے سے دل کی بیماریوں سے موت کے امکانات پچاس فیصد تک کم ہو جاتے ہیں۔

3) ماضی میں، انڈوں کو آپ کی ہڈیوں کی نشوونما کے لیے برا سمجھا جاتا تھا تاہم حالیہ دنوں میں ہونے والے مطالعات نے اس کو تبدیل کر دیا ہے۔ ہڈیوں کی صحت کے لیے انڈے کھائے جاسکتے ہیں۔

4) انڈے خواتین کو چھاتی کے سرطان سے بھی محفوظ رکھتے ہیں ، انڈوں میں پائی جانے والی کولین چھاتی کے کینسر کو دور رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ تحقیق کے مطابق جو خواتین ہفتے میں دو یا اس سے کم انڈے کھاتی ہیں ان میں بریسٹ کینسر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

5) انڈے بالوں کی صحت کے لیے بھی کافی مفید ہیں، دن میں تین انڈے کھانے سے بالوں کو ضروری اور مطلوبہ اینٹی آکسیڈنٹس ملیں گے۔

6) انڈے lutein اور zeaxanthin سے بھرے ہوتے ہیں، یہ اینٹی آکسیڈنٹس ہیں جو آپ کی آنکھوں کو صحت مند رکھنے میں مدد کریں گے خاص طور پر عمر بڑھنے کے عمل کے دوران، اینٹی آکسیڈنٹس آنکھ کے ریٹینا میں جمع ہوتے ہیں،  جب آپ باقاعدگی سے انڈے کھاتے ہیں تو آپ کی آنکھوں میں کا مرض موتی ہونے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔

7) انڈے میں موجود کولین دماغی صحت اور یادداشت بہتر کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

مزیدخبریں