خیبر پختونخوا کے قبائلی و نیم قبائلی اضلاع سیلز ٹیکس فری قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )خیبر پختونخوا (کے پی کے ) کے قبائلی و نیم قبائلی اضلاع کو سیلز ٹیکس سے مُستثنیٰ قرار دے دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا ریوینیو اتھارٹی نے چار ماہ کے لیے قبائلی و نیم قبائلی اضلاع کو سیلز ٹیکس سے مُستثنیٰ قرار دے دیا، سیلز ٹیکس سے استثنیٰ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق استثنیٰ کا فیصلہ اتھارٹی کی پالیسی بورڈ نے خیبر پختونخوا حکومت کی اجازت سے کیا ہے،
نوٹیفیکیشن کے مطابق ان اضلاع میں خدمات کی فراہمی پر سیلز ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوگا، سیلز ٹیکس کی چھوٹ صرف ان علاقوں کے رہائش پذیر افراد کی خدمات کی فراہمی پر لاگو ہوگی،سیلز ٹیکس کی چھوٹ ان کاروبار کے لیے ہوگی جو ان اضلاع کے اندر واقع ہوں البتہ یہ چھوٹ ٹیلی کمیونیکیشن و ملحقہ دیگر خدمات اور پی ایس ڈی پی، اے ڈی پی کے پراجیکٹس پر لاگو نہیں ہوگی۔
سیلز ٹیکس کی یہ چھوٹ یکم جولائی 2023 سے ان اضلاع کے کاروبار اور معاہدوں پر لاگو ہوگی، یہ چھوٹ 31 اکتوبر 2023 تک نافذالعمل ہوگی۔