گاڑیوں کی گھر کی دہلیز پر رجسٹریشن اور ٹیکسز وصولی کیلئے موبائل وین شروع

Jul 27, 2023 | 14:55:PM

(علی ساہی)محکمہ ایکسائز نے لاہور میں گاڑیوں کی گھر کے دہلیز پر رجسٹریشن اور ٹیکسز کی وصولی کیلئے موبائل وین شروع کرنےکا فیصلہ کرلیا،روزانہ کی بنیاد پر شہر لاہورکے مختلف علاقوں میں شیڈول کےمطابق موبائل وین صبح سے شام 5 تک موجود رہے گی۔

ڈائریکٹر ایکسائزچودھری آصف کا کہنا ہے کہ موبائل رجسٹریشن وین موجودہ وسائل کو استعمال کرتے ہوئے تیار کرلی گئی،انسپکٹر اور ڈیٹا انٹری آپریٹر موبائل رجسٹریشن وین میں ڈیوٹی پر تعینات ہونگے،شہری کو ٹیکسز کی وصولی کےلئے موقع پر پی ایس آئی ڈی دی جائے گی،شہری پی ایس آئی ڈی پراپنے ٹیکسز ای پے کے ذریعے آن لائن جمع کرواسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر،طیارہ گر گیا

چودھری آصف کا مزید کہنا تھا کہ موبائل رجسٹریشن وین کا مقصد شہریوں کو فوری گاڑی رجسٹریشن کروانے کے لئے سہولت فراہم کرناہے،سیکرٹری ایکسائز اور ڈی جی ایکسائز کے حکم پردس محرم کے بعد باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا ۔

مزیدخبریں