پرویز الٰہی کو پیش نہ کرنےپر افسروں کو شوکاز نوٹس ، جسٹس فاروق حیدرکی سماعت سے معذرت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الٰہی کو پیش نہ کرنےپر افسروں کو شوکاز نوٹس ، تنخواہ بندش اور جرمانوں کے حکم کا معاملہ، جسٹس فاروق حیدر نے بھی پنجاب حکومت کی دائردرخواست سننے سے معذرت کرلی۔
لاہورہائیکورٹ میں پنجاب حکومت کی سپیشل سنٹرل کورٹ کے جج کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس فاروق حیدر نے معذرت کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوادی۔
جسٹس شجاعت علی خان نے بھی آج پنجاب حکومت کے اس کیس کی سماعت سے معذرت کرلی تھی،پنجاب حکومت نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم اور آئی جی پنجاب ، آئی جی جیل کے خلاف حکم کو چیلنج کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑیاں رکھنے والوں کیلئے بڑی’’ خوشخبری‘‘
درخواست میں سنٹرل کورٹ کے جج اور چودھری پرویز الٰہی کو فریق بنایا گیا ہے۔