(ویب ڈیسک)’محبت اور جنگ میں سب جائز ہے‘یہ جملہ آپ نے کئی بار کسی نہ کسی سے ضرور سنا ہوگا۔یہ جملہ ایسے کسی پر بالکل ٹھیک بیٹھے گا آپ نے کبھی نہیں سوچا ہوگا۔
یہ واقعہ برازیل میں پیش آیا ہے جس میں خاتون لوٹنے والے ڈاکو کی محبت میں گرفتار ہوگئی ۔نہ صرف خاتون بلکہ ڈاکو بھی لڑکی کی خوبصورتی کا دیوانہ ہوگیا ۔
ایمانویلا نامی خاتون نے مقامی میڈیا کو انٹرویو کے دوران دو سال قبل اپنے ساتھ پیش آئے واقعے سے متعلق بتایا۔خاتون کہتی ہیں کہ ایک دن میں ایک گلی سے گزر رہی تھی کہ ایک شخص نے میرا فون چھینا، واردات کے بعد میں گھر لوٹ آئی لیکن بعدازاں میرے فون پر جب اس شخص نے میری تصویر دیکھی تو اس نے فون سے میرا ہی نمبر نکالا جو میں نے اپنے نام سے محفوظ کیا ہوا تھا اور اس پر میری تصویر بھی تھی۔
ضرور پڑھیں :بھارت اور چین کے بعد امریکا سے بھی لڑکی سرحد پارکرکے پاکستان پہنچ گئی
خاتون نے اپنی کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ جب میں نے اسی نمبر کی سِم نکلوائی تب مجھے فون کال موصول ہوئی، اس شخص نے بتایا کہ میں وہی ہوں جس نے آپ کا فون چھینا تھا، ہماری گفتگو شروع ہوئی اور میں اس کی محبت میں گرفتار ہوگئی۔
دوسری جانب لڑکے کا کہنا تھا کہ میں نے جب فون پر تصویر دیکھی تو میں ایمانویلا کی خوبصورتی کا دیوانہ ہوگیا،اسی لیے میں نے سوچا کیوں نہ اس لڑکی سے بات چیت کی جائے کیونکہ میری زندگی میں کوئی دوسری لڑکی نہیں تھی۔
غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ایمانویلا نے انکشاف کیا کہ وہ جلد شادی کرلیں گے۔