(24 نیوز)عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں دوبارہ ہزاروں روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3 اضافے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 1975 ڈالر ہوگئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 24 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2230 روپے اضافے سے 1 لاکھ 92 ہزار 644 روپے ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2750 کی سطح پر برقرار ہے
یہ بھی پڑھیں:امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے بھائی انتقال کرگئے
خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی۔