(عثمان خان) وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے حجاج کرام کو مزید رقم واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اس سال حج کرنے والے پاکستانی حجاج کرام کیلئے ایک اور اچھی خبر آئی گئی، وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے حجاج کرام کو مزید رقم واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وہ آج پاکستانی حجاج کرام کو 50 ہزار سے زائد رقم واپس کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:اہم شخصیت انتقال کر گئی
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی وزیر طلحہ محمود کچھ دیر بعد پریس کانفرنس کرکے حجاج کرام کو رقم واپس کرنے کا اعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزارت مزہبی امور پاکستانی حجاج کو پچاس ہزار رقم واپس کر چکی ہے۔