سابق وفاقی وزیر علی محمد خان مردان جیل سے رہا ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(منظور حسین)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت علی محمد خان کو مردان جیل سے رہا کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر و رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان80 دن جیل رہنے کے بعد بلآخر مردان جیل سے رہا ہوگئے۔
علی محمد خان کو منگل کے دن تھری ایم پی او کے تحت اڈیالہ جیل کے باہر سے خیبر پختونخوا پولیس نے گرفتار کیا گیا تھا،پشاور ہائی کورٹ نے آج تھری ایم پی او کا آرڈر کینسل کردیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک انصاف علی محمد خان امپورٹڈ حکومت کی ناجائز مقدمات میں قیدوبند کی تکلیفیں برداشت کرنے کے 80 دن بعد مردان جیل سے رہا ہوگئے۔#خان_تیرے_ساتھ_رہیں_گے pic.twitter.com/5yczCAXIdW
— PTI Kohat (@PTIKohatOficial) July 27, 2023
یہ بھی پڑھیں:اعلیٰ عہدیدار کو غداری کے جرم میں14 سال قید