(24 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے 6 مقدمات دوسری عدالت میں منتقلی کی درخواستیں مستردکردیں،بشریٰ بی بی کی جعلسازی کا مقدمہ دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست بھی مستردکر دی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ عدالت منتقلی کیلئے چیف کمشنر اسلام آباد کو درخواست دی جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی واقعات، جعلسازی اور دیگر مقدمات کافیصلہ محفوظ ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان سے متعلق جیل سے اہم خبر آگئی