مون سون کا دھواں دھارنیاسپیل،محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجاد ی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق 29جولائی تک پنجاب، بلوچستان،خیبرپختونخوا ،اور، گلگت بلتستان میں موسلادھاربارش سےنشیبی علاقے زیرآب آنے، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑوں پر لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
پنجاب کے موسم کی بات کریں تو لاہور سمیت مختلف اضلاع میں ابر کرم برسا، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد،سرگودھا، ساہیوال،ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور ڈویژن میں مزید بارش کا امکان ہے۔ لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت33،کم سے کم 26ڈگری سینٹی گریڈ، ہوا کی رفتار13کلومیٹرفی گھنٹہ اور نمی کا تناسب 71 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بھی بادل برسنےاور مزید بارش بھی متوقع ہے، جس میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت32،کم سے کم 24ڈگری سینٹی گریڈ، ہوا کی رفتار14کلومیٹرفی گھنٹہ اور نمی کا تناسب 76 فیصد رہا۔ کراچی میں مطلع ابرآلود اور جبکہ سکھر، لاڑکانہ اوردیگر اضلاع میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوئی،آئندہ 24 گھنٹوں میں سکھر، لاڑکانہ اور ملحقہ علاقوں میں بادل برسنے کا امکان ہےجبکہ شہرقائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35، کم سے کم 28ڈگری سینٹی گریڈ، ہوا کی رفتار27کلومیٹرفی گھنٹہ اور نمی کا تناسب 73 فیصد ریکارڈکیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:اوپن مارکیٹ میں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر سستا ہو گیا
دوسری جانب بلوچستان میں کوئٹہ سمیت بعض اضلاع بارش جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں کو ہلو، ژوب، قلعہ سیف اللہ ،قلات،خضدار،آواران،سبی بولان، نصیر آباد میں بادل برسیں گے،کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت34،کم سے کم 22ڈگری سینٹی گریڈ، ہوا کی رفتار10کلومیٹرفی گھنٹہ اور نمی کا تناسب 56 فیصد رہا۔خیبرپختونخوا میں بھی کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔ پشاور،، مردان، مالاکنڈ، ہزارہ، ڈی آئی خان، وزیرستان میں موسلادھاربارش کا امکان ہے۔ پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35،کم سے کم 25ڈگری سینٹی گریڈ، ہوا کی رفتار23کلومیٹرفی گھنٹہ اور نمی کا تناسب 67فیصد ریکارڈ کیا گیا۔اس طرح آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے ۔