(24 نیوز)سیکرٹری بی سی سی آئی جے شاہ نے پاک بھارت میچ کی تاریخ بدلنے کی تصدیق کر دی۔
جے شاہ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ احمد آباد میں ہی شیڈول، 15 اکتوبر کے بجائے کسی اور تاریخ کو ہو گا،احمد آباد میں 15 اکتوبر سے ہی ناورتری تہوار کی وجہ سے سیکورٹی ایجنسیز کے کہنے پر تاریخ بدلنا پڑی۔
سیکرٹری بھارتی بورڈ نے کہاکہ 3 ممبر ممالک نے میچز ری شیڈول کرنے کی درخواست دی، کس کس ملک نے میچز ری شیڈول کرنے کی درخواست کی، جے شاہ نے نہیں بتایا۔
یہ بھی پڑھیں: کولمبو ٹیسٹ میں کامیابی؛پاکستان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا