معروف سری لنکن کمنٹیٹر نے بابر اعظم کی کپتانی کی تعریف کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) معروف کمنٹیٹر اور سابق سری لنکن آل راؤنڈر رسل آرنلڈ نے بابر اعظم کی کپتانی کی تعریف کر دی۔
سری لنکا کے خلاف کولمبو میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن جب پاکستانی ٹیم میچ میں اچھی پوزیشن میں ہونے کے باوجود اننگز ڈکلیئر نہیں کی جس پر بابراعظم کی کپتانی لے کر بڑی تنقید کی جا رہی تھی کہ بابر اعظم کو کپتانی نہیں آتی وہ اٹیکنگ کرکٹ نہیں کھیلتے وغیرہ وغیرہ۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کامیابی، پاکستان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
دوسری جانب سابق سری لنکن آل راؤنڈر اور آئی سی سی کمنٹیٹر رسل آرنلڈ نے بابر کا تیسرے دن کے اختتام پر اننگز ڈکلئیر نہ کرنے کے پیچھے چھپے دلچسپ راز پر سے پردہ ہٹا دیا کہ بابر نے تیسرے دن اننگز ڈکلیئر کا اعلان کیوں نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’’یہ عام طور پر بیٹنگ ٹیم ہی فیصلہ کرتی ہے کہ وہ پچ پر رولر اور سویپنگ چاہتے ہیں یا نہیں، اگر بابر کل اننگز ڈکلیئر کا اعلان کر چکا ہوتا تو یہ فیصلہ سری لنکا نے کرنا تھا کہ پچ پر رولر اور جھاڑو لگانا ہے یا نہیں، اس لیے بابر نے کل اعلان نہیں کیا اور اس نے رولر اور سویپنگ لگانے کا فیصلہ بھی نہیں کیا کیونکہ وہ چاہتا تھا کہ پچ مزید ٹوٹ جائے، کیونکہ رولر کے ساتھ پچ تھوڑی کم ٹوٹی ہو گی، تو انہوں نے اس مقصد کے لیے 2 اوورز کی بیٹنگ کی، اس کے پیچھے سوچنے کا عمل بہت دلچسپ ہے‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: سعود شکیل سے سری لنکن بولر کی بدتمیزی، آئی سی سی نے نوٹس لے لیا، اہم خبر آگئی
بابر کی عمدہ کپتانی کے چرچے ہر پلیٹ فارم پر کئے جا رہے ہیں، لیجنڈری سری لنکن آل راؤنڈر نے بھی ان کے اس فیصلے کی تعریف کی کیونکہ پچ پر رولر لگایا جاتا اور جھاڑو دیا جاتا تو پچ پر پڑنے والی دراڑیں تھوڑی بند ہو جاتیں اور گیند بازوں کو اس کم مدد ملتی، اس لئے بابر نے آج کے روز پہلے 2 اوور تک بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تا کہ پچ پر رولر اور جھاڑو لگانے کا فیصلہ وہ کر سکیں اور اسی دوران محمد رضوان نے اپنی ففٹی بھی مکمل کر لی تھی۔