وزیراعلی محسن نقوی کا میو ہسپتال دورہ ، باپ کے تشدد کا شکار 13 سالہ بچی کی عیادت کی

Jul 27, 2023 | 20:53:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز)نگران وزیرا علی محسن نقوی نے میو ہسپتا ل کا دورہ کیا،وزیرا علی نے  باپ کے تشددکاشکار13 سالہ ایمن کی عیادت بھی کی۔
تفصیلات کے مطابق   بورے والا سے تعلق  رکھنے والے ایک سنگدل باپ نے اپنی بیوی اور 13 سالہ بچی ایمن کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ تشدد سے بچی کی ایک آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ ہے،جس کا فورا آپریشن کردیا گیا۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی  نے ماں اور بیٹی پر باپ کے تشدد کے افسوسناک واقعے پر فوری ایکشن لیا،وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر دونوں کو بہترین علاج معالجہ فراہم کیا گیا،دونوں ماں اور بچی کی کفالت کی ذمہ داری پنجاب حکومت نے اٹھا لی اور دونوں ماں اور بیٹی کو میو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ 13سالہ بچی کی دونوں انکھوں کا آپریشن کردیا گیا،جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔

دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب نے سول ڈیفینس کی 16 گاڑیاں سول اضلاع کے حوالے کر دی ،سو ل ڈیفینس عملہ میں 34 کروڑ کا سامان تقسیم کیا گیا ۔وزیر اعلی محسن نقوی نے بم ڈسپوزل کی گاڑیاں اور آلات  بھی عملے میں  تقسیم کئے،پنجاب کے ہر ضلع میں ایک ایک بم ڈسپوزل گاڑی فراہم کر دی گئی ہے،بم ڈسپوزل گاڑی اور بم ناکارہ بنانے والا سامان بھی تقسیم کیا گیا ۔

ڈارئکٹر سول ڈیفینس شاہد کلیانی نے وزیر اعلی کو بریفنگ دی جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم میاں شکیل احمد سپیشل سیکرٹری ہوم فضلُ الراھمن شاہد ماھمود اور محمد ولید حیات تاڑڑ بھی اس متوقع پر موجود تھے۔
محمد ولید حیات تارڑ نے وزیر اعلی کو بم ڈسلوزیل گاڑیوں کا معائنہ کرایا،اور گاڑیاں اور بم ڈوسلوزل آلات تقسیم کئے جبکہ  وزیر اعلی نے سو ل ڈیفینس کے عملہ کو شاباش دی۔

مزیدخبریں