آٹے کی قیمت میں اضافہ، فی من قیمت 4800سے تجاوزکرگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شہزاد خان ابدالی) پنجاب میں گندم کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی ،آٹے کی فی من قیمت 4800سے تجاوزکرگئی۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں 50روپے کااضافہ ہوا ہے جس کے بعد گندم کی فی من قیمت 4800سے تجاوزکرگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق گندم کی قیمت میں اضافے کے بعد پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا80 روپے مہنگاہوکر 2900 روپے سے تجاوز کر گیا ہے،دکاندار 20کلو آٹے کاتھیلا2930روپے میں فروخت کررہے ہیں۔
اوپن مارکیٹ میں 10کلو آٹے کاتھیلا 1470روپے کا فروخت ہو رہا ہے جبکہ 15کلوآٹےکاتھیلا2500روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔
شہریوں کا آٹے کی قیمت بڑھنے پر غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئےکہناہے کہ " حکومت عوام کے منہ سے 2 وقت کی روٹی کا نوالہ بھی چھین رہی ہے ۔"
یہ بھی پڑھیں:مون سون کا دھواں دھارنیاسپیل،محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجاد ی
دوسری جانب سیکریٹری خوراک کے مطابق گندم ڈخیرہ اندوز کرنیوالوں کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے، ڈویژنل کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز ان کیخلاف کریک ڈاون کر رہے ہیں، پرائیویٹ مافیا کی کمر گندم امپورٹ کرنے سے توڑی جا سکتی ہے۔