ٹیسٹ کیرئر میں وکٹوں کی ففٹی مکمل, نسیم شاہ کو حسن علی نے بال کا خصوصی ایوارڈ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ٹیسٹ کیرئر میں وکٹوں کی ففٹی مکمل کرنے پر نسیم شاہ کو سینئر بالر حسن علی نے بال کا خصوصی ایوارڈ دیا اور بالنگ کوچ مورنی مورکل نے بورڈ پر نام چسپاں کر دیا۔
سری لنکا کے خلاف عمدہ کارگردگی کے باعث شاہینوں نے کلین سوئپ کیا، کولمبو میں ہونے والا سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ شاہینوں نے آل راؤنڈ پرمارمنس کے ساتھ جیتا، اس میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے کافی ریکارڈ لگائے۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ، نعمان علی، عبداللہ شفیق اور سلمان علی آغا نے اپنے کیریئر کی عمدہ پرمارمنس دی۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ کیلئے شیڈول پاک بھارت کب اور کہاں کھیلا جائےگا؟ سیکرٹری بھارتی بورڈ جے شاہ نے بتادیا
5️⃣0️⃣ Test wickets milestone unlocked for @iNaseemShah ????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 27, 2023
Honours board glory for @imabd28, @Ali17Noman and @SalmanAliAgha1, with a little help from Morne Morkel ✨????#SLvPAK pic.twitter.com/Fmbhef3tcR
اس میچ میں پاکستان کے تیز گیند باز نسیم شاہ نے اپنے ٹیسٹ کیئریئر کی 50 وکٹیں مکمل کیں جس پر ان کو پاکستان کے سینئر فاسٹ بالر حسن علی کی جانب سے ٹیسٹ بال کا خصوصی تحفہ دیا گیا اور تمام کھلاڑیوں کی جانب سے کرکٹ بیٹس اٹھا کر نسیم شاہ کو خراج تحسین پیش کیا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ مورنی مورکل نے ان کا نام کولمبو کے کرکٹ گراؤنڈ کے بورڈ پر نسیم شاہ، سلمان علی آغا اور نعمان علی کے نام چسپاں کئے۔
Congratulations @iNaseemShah the 50th! Many more to come.
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) July 27, 2023
You are a true warrior and the future holds a lot more for you! In shaa'Allah. ❤️ pic.twitter.com/H1IXHbhQVC
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر پاکستان کے اٹیکنگ گیند باز شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے بھی نسیم شاہ کی 50 وکٹیں مکمل کرنے پر ان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’نسیم شاہ آپ کو 50 وکٹس مکمل کرنے پر مبارک ہو، اور بہت بھی آئیں گی، آپ ایک حقیقی جنگجو ہیں اور مستقبل میں آپ کیلئے بہت کچھ رکھا ہے، انشاءاللہ‘۔