سابق ایم پی اے چودھری ظفر اقبال جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راجہ وقار)جہلم سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتارکر لیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق ممبر صوبائی اسمبلی چودھری ظفر اقبال کو دو روز قبل گرفتار کیا گیا تھا،پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا تھا،سابق ایم پی اے ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر ڈسٹرکٹ جیل میں نظر بند تھے۔
ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے آج چودھری ظفر اقبال کی رہائی کے احکامات جاری کئے تھے،جسٹس انوار الحق پنوں نے رٹ پٹیشن منظور کرتے ہوئے رہائی کے آرڈر کئے تھے، چودھری ظفر اقبال کو رہائی کے بعد دوبارہ حراست میں لے لیاگیا،سابق ایم پی اے چودھری ظفر اقبال کو تھانہ سوہاوہ پولیس نے گرفتار کر لیا ۔
یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم نے پولیس کو دوبارہ گرفتار نہ کرنے کے آرڈر کر رکھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر؛ نامور وکیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا