پولیس سروس آف پاکستان کے افسران کی ترقیاں کر دی گئی، نوٹیفیکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد ترک) پولیس سروس آف پاکستان کے افسران کی ترقیاں کر دی گئی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ طور پر نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
پولیس سروس آف پاکستان کے افسران کی گریڈ 18 سے 19 میں ،36افسران کی گریڈ 19 میں ترقی اور 8 افسران کو گریڈ 19 کا ایکٹنگ چارج، سیکرٹریٹ گروپ کے 57 افسران کی گریڈ 19 میں ترقی جبکہ 24 افسران کو گریڈ 19 کا ایکٹنگ چارج تفویض کردیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر؛ نامور وکیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
گریڈ 19 میں ترقی پانے والے پولیس سروس کے افسران میں عبدالاحد سانگری، گل ولی خان،عرفان مختار بھٹو، اعجاز احمد شیخ، کامران ممتاز، کامران نواز، ہارون رشید، ساجد حسین کھوکھر، آصف احمد بوگیو، طارق الٰہی مستوئی، رضوان احمد خان، ساجد عامر سدوزئی، عمران قریشی، ندیم عباس، عمر طفیل، ارم اعوان، عابد علی بلوچ، ارم عباسی، محمد اعظم جمالی، وارث کمال خان، محمد افضل، محمد بن اشرف، ظہور بابر، عمر فاروق، بلال ظفر، علی رضا، علی وسیم، حسن سردار، زاہد اللہ، عبدالحق عمرانی، عطاءاللہ شاہ، سید سلمان حسین، جاوید احمد بلوچ، عبدالرشید، عارف عزیز اور خاور اکبر شیخ شامل ہیں۔
سید زیشان حیدر،رانا عبدالعزیز، غضنفر علی شاہ، عبداللہ احمد، توقیر محمد نعیم، آصف امین اعوان، فراز احمد اور مس شہلا کو گریڈ 19 کا ایکٹنگ چارج تفویض کیا گیا۔
دوسری جانب سیکرٹریٹ گروپ کے 57 افسران کی گریڈ 19 میں ترقی جبکہ سیکرٹریٹ گروپ کے 24 افسران کو گریڈ 19 کا ایکٹنگ چارج تفویض کیا گیا اور سیکرٹریٹ گروپ کے 2 افسران کو تفویض کردہ گریڈ 19 کا ایکٹنگ چارج منسوخ کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 9,10 محرم الحرام پر بڑی پابندی لگ گئی
سیکرٹریٹ گروپ کے گل زمان، شازیہ مشتاق، مظہر حیات، نازش امجد ، نائلہ کنول، محمد نوید اکبر، ملک اشفاق خان، رانا یاسر عرفات، جہاں زیب پتافی، خرم شہزاد وڑائچ، ادریس محمد، آفتاب احمد خان، راضیہ رمضان، فیصل ادریس، غلام یاسین، ذکیرہ اکرم، محمد عدنان راشد، سلیم احمد خان، نثار حسین، افتخار احمد، وسیم اختر، وحید اکبر، محمد اعزاز اکرم، احسان الدین، رانا محمد عرفان الحق، رانا محمد سجاد انور، مسٹر وحید، محمد حیات، حافظ لیئق الرحمان، محمد فردوس، محمد ضیاء الحق سمیت دیگر افسران کی گریڈ 19 میں ترقی کر دی گئی۔
مائرہ جاوید، سعد بن رفیق، نجیب اللہ، نایاب سید، بینش اشرف طاہر، شگفتہ اقبال، ظفرہ خالد، امتیاز اصغر صدیقی، محمد اعجاز خان، نعمت اللہ خان، سمیع اللہ خان عابد ربانی سمیت دیگر افسران کو گریڈ 19 کا ایکٹنگ چارج تفویض کر دیا گیا۔ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں تعینات شاہجہاں اور سندھ حکومت میں تعینات ثناء اللہ کو تفویض کردہ گریڈ 19 کا ایکٹنگ چارج منسوخ کر دیا گیا۔