کیپٹن سرور شہید کی ثابت قدمی اور جرأت کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،عسکری قیادت کا 76ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت

Jul 27, 2024 | 00:34:AM
کیپٹن سرور شہید کی ثابت قدمی اور جرأت کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،عسکری قیادت کا 76ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت
کیپشن: کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر ,فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر کے 76 ویں یوم شہادت پرعسکری قیادت اور مسلح افواج  نے  خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کیپٹن محمد سرور شہید، نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ  کیپٹن محمد سرور شہید کی ہمت، ثابت قدمی اور جرأت کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

کیپٹن محمد سرور شہید پاک فوج کے نشان حیدر حاصل کرنے والے پہلے افسر ہیں،کیپٹن محمد سرور 1948 میں تلپترا (آزاد کشمیر) میں مادر وطن کا جرأت اور بہادری سے دفاع کرتے ہوئے شہید ہوئے،کیپٹن محمد سرور شہید کی برسی افواج پاکستان کی قربانیوں کی یاد دلاتی ہے ،مادر وطن کی حفاظت کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے وطن کے بہادر بیٹوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: