کراچی: 8 بچوں کی ماں تیسری شادی کی خواہش پربھائی کے ہاتھوں قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )کراچی کے علاقے بہاد آباد میں 8 بچوں کی ماں کو تیسری شادی کی خواہش پر بھائی نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق مقتولہ وحیدہ 8 بچوں کی ماں تھی اور اس کے 2شوہر انتقال کرچکے ہیں جب کہ تیسری شادی کی خواہش مند تھی، شادی کی بات پر بہن بھائیوں میں جھگڑا ہوا اور ملزم نے فائرنگ کر کے خاتون کوقتل کر دیا ،ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا نے بتایا کہ ملزم منیر نے اپنی بہن وحیدہ کو گھریلو تنازعے میں فائرنگ کرکے قتل کیا، واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتولہ اپنے والدین کے گھر آئی ہوئی تھی۔