فرانسیسی میوزیم کیجانب سے شاہ رخ خان کے نام کا سونے کا سکہ جاری

Jul 27, 2024 | 00:53:AM
فرانسیسی میوزیم کیجانب سے شاہ رخ خان کے نام کا سونے کا سکہ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فرانس کے ایک میوزیم نے بالی ووڈ کے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان کے نام کا سونے کا سکہ جاری کر دیا۔

فرانس کے میوزیم گرے وِن نے شاہ رخ خان کے نام کا سونے کا سکہ جاری کر دیا، پیرس کے میوزیم کی جانب سے پرفارمنگ آرٹس کے شعبے میں شاہ رخ خان کی خدمات کے اعتراف میں سکہ جاری کیا گیا، اس کے ساتھ ہی شاہ رخ خان پہلے بھارتی اداکار بن گئے ہیں جنہیں گرے وِن میوزیم نے سونے کے سکے سے نوازا ہے۔

شاہ رخ خان اس سے پہلے بھی کئی بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں، انہیں کیرئیر میں اب تک 200 سے زائد قومی اور بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے، 2011 میں یونیسکو کی جانب سے بھی اداکار کو ’پیرامڈ کون میری ایوارڈ‘ سے نوازا گیا تھا اور شاہ رخ یہ ایوارڈ بھی حاصل کرنے والے پہلے بھارتی اداکار تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ریشم کا اصلی نام کیا؟ اداکارہ نے خود ہی بتا دیا

اس کے علاوہ شاہ رخ خان ’لوکارنو فلم فیسٹویل‘ میں کیرئیر اچیومینٹ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے بھارتی اداکار تھے، اس کے علاوہ اداکار ’ییل چب فیلوشپ ایوارڈ‘ اور فرانسسیسی حکومت سے ’چے وِیلیئر تمغہ‘ بھی حاصل کرچکے ہیں۔