عالمی عدالت نے عدم سلیکشن کیخلاف چیک سائیکلسٹ کی اپیل مسترد کردی

Jul 27, 2024 | 08:58:AM
عالمی عدالت نے عدم سلیکشن کیخلاف چیک سائیکلسٹ کی اپیل مسترد کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کھیلوں کی عالمی ثالث عدالت نے عدم سلیکشن کے خلاف چیک سائیکلسٹ کی اپیل مسترد کر دی۔

جیتیکا سیبیلیکا نے پیرس اولمپکس کے لیے منتخب نہ ہونے پر اپنی فیڈریشن کے خلاف اپیل کی تھی، سی اے ایس کے 3 رکنی پینل نے جاتیکا سیبیلیکا کی اپیل مسترد کر دی۔

کھیلوں کی عالمی ثالث عدالت معاملے پر تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔

چیک سائیکلنگ فیڈریشن نے جاتیکا سیبیلیکا کو کراس کنٹری ماؤنٹین بائیک کے لیے منتخب نہیں کیا تھا، عدم سلیکشن پر ناراض سائیکلسٹ نے کھیلوں کی عالمی ثالث عدالت میں اپیل دائر کی تھی۔

جاتیکا نے اپنی اپیل میں مؤقف اپنایا تھا کہ چیک سائیکلنگ فیڈریشن نے پلیئرز منتخب کرنے کے لیے طے شدہ طریقہ کار نہیں اپنایا۔ 

یہ بھی پڑھیں:نوجوان کا ہینڈل اور پہیے کے بغیر موٹر سائیکل پر خوفناک کرتب،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
چیک سائیکلنگ فیڈریشن نے جاتیکا سیبیلیکا کو پیرس اولمپکس کےلیے سلیکٹ نہیں کیا تھا، ان کی جگہ عدیلہ ہالوباوا کو کراس کنٹری سائیکلنگ میں منتخب کیا گیا۔