جماعت اسلامی کے دھرنے کے سبب بند ایکسپریس وے کھول دی گئی

Jul 27, 2024 | 10:49:AM
 جماعت اسلامی کے دھرنے کے سبب بند ایکسپریس وے کھول دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جماعت اسلامی کے دھرنے کے سبب بند ایکسپریس وے کھول دی گئی، ایکسپرس وے پر رکھے کنٹینرز روڈ سے ہٹا دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق فیض آباد انٹرچینج پر کنٹینرز کو سڑک سے ہٹا کر سائیڈ پر رکھ دیا گیا، ایکسپریس وے کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کھول دیا گیا۔

دوسری جانب جماعت اسلامی کا لیاقت باغ میں دھرنا آج دوسرے روز بھی جاری ہے،ٹریفک پولیس کے مطابق لیاقت باغ میں دھرنے کے باعث 4 متبادل راستے بنائے گئے ہیں، مری روڈ پر جنگ بلڈنگ یوٹرن سے موڑا گیا ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی اے وی کالج چوک رسجہ بازار پر متبادل راستہ دیا گیا ہے،  ایجوکیشن یوٹرن سے مری روڈ پر موڑا گیا ہے،ٹریفک پولیس نے کہا کہ صدر کی طرف جانے والی سٹرک کو راول روڈ کی جانب سے موڑا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:یکم اگست سے پٹرول فی لیٹر کتنے کا ملے گا؟ مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر آ گئی

خیال رہے کہ دوسرے روز بھی راولپنڈی میں میٹرو بس سروس معطلی کے باعث شہریوں کو مشکلات سامنے کرنا پڑ رہا ہے۔