وزیراعلیٰ کی ہواوےپاکستان کےڈپٹی چیف ایگزیکٹوآفیسرسے ملاقات،ڈیجیٹل گروتھ پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہواوےپاکستان کےڈپٹی چیف ایگزیکٹوآفیسریوشاوننگ سے ملاقات،ڈیجیٹل گروتھ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہواوے پاکستان کےڈپٹی چیف ایگزیکٹوآفیسریوشاوننگ سے ملاقات میں پنجاب کی ڈیجیٹل گروتھ کے لیے اسٹریٹجک تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ہواوے کی تکنیکی مہارت سے فائدہ اٹھانے کیلئے تجاویز و سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔
اس کے علاوہ ملاقات میں نواز شریف سمارٹ سٹی سمیت ممکنہ شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی اور ڈیجیٹل معیشت میں سرمایہ کاری کیلئے مختلف آپشنز کا بھی جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی 38 دہشتگرد گرفتار
وزیر اعلیٰ نے گورننس،عوامی خدمات و معاشی ترقی کیلئےجدیدٹیکنالوجیز سے استفادہ کرنےکےعزم اور ہواوے ڈپٹی چیف نے پنجاب کے تکنیکی اقدامات میں تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔