(24نیوز)رشوت اور ایجنٹ مافیا کی پشت پناہی کی شکایات پر انچارج پاسپورٹ آفس مظفر گڑھ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے انچارج پاسپورٹ آفس مظفر گڑھ کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیدیا، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ محکمے میں کرپشن کرنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، پاسپورٹ آفس میں جہاں سے ایجنٹ مافیا یا کرپشن کی شکایت ملی بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شہریوں کو خدمات کی فراہمی میں کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے احتجاج کی کال کیوں واپس لی،اندرونی کہانی کھل گئی