زباب رانا کو کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کرنے کی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

Jul 27, 2024 | 11:46:AM
زباب رانا کو کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کرنے کی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ زباب رانا کو غریبوں میں کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کرنے کی ویڈیو شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈرامہ سیریل "بندش"،" بھڑاس" اور" وہ پاگل سی" سے شہرت پانے والی اداکارہ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں اشیاء تقسیم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ، جو صارفین کو این آنکھ نہ بھائی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جینز اور ٹی شرٹ پر سیاہ عبایا پہنے زباب دبئی کی سڑکوں پر خود ڈرائیونگ کرتے ہوئے سپر اسٹور تک جاتی ہیں اور کھانے پینے کی اشیا کے پیکٹس خریدتی ہیں,بعدازاں وہ گاڑی سے ہی ان اشیا کے پیکٹس سڑکوں پر کام کرنے والے غریب مزدوروں میں تقسیم کرتی بھی نظر آتی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ "محرم کے مقدس مہینے میں ہمارا چھوٹا سا حصہ"۔

یہ بھی پڑھیں:اہم شخصیت عہدے سے فارغ

تاہم شاید سوشل میڈیا صارفین کو اداکارہ کی یہ نیکی پسند نہیں آئی اور کچھ نے ان کے لباس تو کچھ نے ایک اچھے کام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈٖالنے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

اسد رضا خان نامی صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ " نیکی کر جی ویگن نکال، نیکی کر اور انسٹا پر ڈال".ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ" بہن نے جی ویگن کرائے پر لی ہے شو آف کرنے کے لیے"۔

عبیرہ نعیم نامی صارف نے اداکارہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’بہن پلیز عبایا اتار دو، پردے کا مذاق مت بناؤ‘۔